پی ایس ایل ٹیلنٹ کے تلاش کا بہترین ذریعہ ہے، کرس گیل بوم بوم آفریدی کی نسبت زیادہ خطرناک بیٹسمین ہیں

سابق ویسٹ انڈین بلے باز اور کوئٹہ گلیڈی ائٹر کے کوچ سر ویوین رچرڈز

جمعہ 12 فروری 2016 16:27

پی ایس ایل ٹیلنٹ کے تلاش کا بہترین ذریعہ ہے، کرس گیل بوم بوم آفریدی ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) ویسٹ انڈیز کے ماضی کے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز نے پی ایس ایل کو ٹیلنٹ فیکٹری قرار د یتے ہوئے کہا کہ کرس گیل بوم بوم آفریدی کی نسبت زیادہ خطرناک بیٹسمین ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈری بیٹسمین سرویوین رچرڈز نے پی ایس ایل کے انعقاد کو سراہا پی ایس ایل کو ٹیلنٹ کے تلاش کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے اسپشلسٹ کرس گیل اور شاہد آفریدی میں سے کرکٹ لیجنڈ نے اپنے ہی ملک کے کھلاڑی کو بہترین کہا جبکہ پاکستانی بلے باز کی بھی تعریف کی۔ کرکٹ میں پرفارمنس ایونٹ کی اچھی ہو یا کھلاڑی کی اس پر سر ویوین رچرڈز سمیت سب کی داد ینا تو بنتی ہے۔