ویلنگٹن ٹیسٹ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ کا پہلا روز آسٹریلیا کے نام

جمعہ 12 فروری 2016 16:25

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز آسٹریلیا کے نام رہا،نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 183 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے 5بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ مارک کیگ 41اور کورے اینڈرسن 38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وڈ نے چار جبکہ سڈل اور لایون نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے، عثمان 57 اور ایڈم ووجز 7رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید محض 36 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے باوٴلنگ کیلئے سازگار پچ پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں ہی اس وقت درست ثابت ہوا جب ہیزل وڈ اور پیٹر سڈل نے کیوی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔

میزبان ٹیم صرف 51 رنز پر پانچ مستند بلے باز گنوا کر شدید مشکلات سے دوچار تھی اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شاید 100 رنز کے اندر اندر کیویز کی بساط لپٹ جائے۔اس موقع پر کوری اینڈرسن اور بہ جے واٹلنگ نے 37 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، ہیزل وڈ نے واٹلنگ کا قصہ تمام کردیا جبکہ اسکور 97 تک پہنچا تو ڈگ بریسویل بھی پویلین سدھار گئے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 183 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے 5بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ مارک کیگ 41اور کورے اینڈرسن 38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل وڈ نے چار جبکہ سڈل اور لایون نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگ کا آغاز بھی تباہ کن تھا اور ٹم ساوٴدھی نے صرف 5رنز کے مجموعے پر دونوں اوپنرز جو برنز اور ڈیوڈ وارنر کو پویلین لوٹا دیا۔

تاہم کپتان اسٹیون اسمتھ اور عثمان خواجہ نے تیسری وکٹ کیلئے 126 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کردیا، اسمتھ 71 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔کیویز کو جلد ہی تیسری کامیابی اس وقت ملی جب ڈگ بریسویل نے ایڈم ووجز کو پویلین لوٹا دیا تاہم امپائر نے اسے متنازع انداز میں نوبال قرار دیا۔ایکشن ری پلے سے صاف ظاہر تھا کہ برسویل کے پیر کا کچھ حصہ لائن سے پیچھے تھا لیکن اس کے باوجود امپائر نے اسے نوبال قرار دیا۔جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے تین وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے، عثمان 57 اور ایڈم ووجز سات رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید محض 36 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :