عبادتگاہوں، مزارات میں آگ بجھانے والے آلات فوری نصب کرنے کی ہدایت

جمعہ 12 فروری 2016 15:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) ریسکیو اینڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت صوبہ بھر میں تمام مذاہب سے منسوب عبادتگاہوں، مزارات میں آگ بجھانے والے آلات فوری نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ محکموں کو جاری ہدایت کے مطابق عوام سے بھی کہا گیا ہے کہ و آگ بجھانے والے آلات ضرور رکھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں یہ آلات کام آسکیں دوسری طرف ریسکیو اینڈ سیفٹی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈی سی اوز کی معاونت سے پبلک مقامات پر آگ بجھانے والے آلات کا جائزہ لیں جس کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال میں آگ پر فوری قابو پاناہے۔

متعلقہ عنوان :