Live Updates

عمران خان کو لاہورآتے ہی اورنج لائن ٹرین یاد آجاتی ہے ، ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا

جمعہ 12 فروری 2016 14:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ عمران خان کو لاہورآتے ہی اورنج لائن ٹرین یاد آجاتی ہے ۔وہ ہر وقت اورنج لائن ٹرین منصوبے پر تنقید کرتے ہیں ،خیبرپختون خواہ میں ڈاکٹر ہڑتال کرتے رہے اور عمران خان لاہور کے اور نج لائن منصوبے پر تنقید کرتے رہے ، پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف اپنی مقبولیت کھو چکی ہیں ،پیپلزپارٹی سندھ اور تحریک انصاف خیبرپختون خواہ میں بھی حکومت نہیں بنا سکیں گی ، خورشید شاہ پر کرپشن کے لزامات ہیں وہ ان الزامات کاجواب دیں۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ غیر جمہوری رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں،انہیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بھرپور جواب دیا ہے ،رانا تنویر حسین کا موقف اصولی اور وزنی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ ہمیشہ ہی جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے آئے ہیں وہ پیپلزپارٹی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں،آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر بنا پیپلزپارٹی کی روح سے بغاوت کی ہے پیپلزپارٹی پہلے ہی سب کچھ کھوبیٹھی ہے اور اب خورشید شاہ ررہی سہی کسر نکال رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان اور خورشید شاہ نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کی ہیں اور آمریت کا ساتھ دیا ہے ،عمران خان خیبرپختون خواہ میں بری طرح ناکا م ہوگئے ہیں وہ ملک کیا چلائیں گے،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کی کارکردگی سے خوف زدہ ہے ،یہ دونوں جماعتیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی ہیں اور دوسری جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں،خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ جمہوری نظام بہتر انداز میں چل سکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :