حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے‘ عرفان دولتانہ

جمعہ 12 فروری 2016 12:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی ، توانائی بحران اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے،حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ اڑھائی برس کے دوران پاکستان نے کئی شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے اور توانا ئی بحران سے نمٹنے کے لئے نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان پرامن ، محفوظ اور ترقی یافتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے بھی موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے بجلی کے متعدد منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام ہو رہا ہے۔ 2017-18ء میں توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔توانائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے ہر سطح پر ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ۔اپوزیشن مخالفت کرنے کے لئے بجائے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے حکومتی اقدامات کی تعریف کرے