شاعر فیض احمد فیض کا یوم پیدائش کل منایا جائیگا

جمعہ 12 فروری 2016 12:32

فیصل آباد۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) اردو کے عظیم شاعر فیض احمد فیض جو 13فروری 1911ء کو پیدا ہوئے تھے کا 105واں یوم پیدائش آج 13فروری بروزہفتہ کو ملک بھر میں بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔ فیض احمد فیض ایک شہر یا ملک کے نہیں بلکہ پوری دنیا اور کئی نسلوں کے شاعر تھے جنہوں نے اردو شاعری کو نئی جہت بخشی۔ فیض احمد فیض کے 105سالہ یوم پیدائش پرآج ملک بھر کے تمام شہروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

فیض احمد فیض کو اپنی شاعری کی وجہ سے عالمگیر شہرت حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

فیض تنہائی کے شاعر تھے لیکن ان کا کلام لوگوں کو زندگی کی جلا بخشتا ہے۔ فیض کا کلام ان لوگوں کیلئے بھی تشفی کا باعث ہے جو مسائل اور پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ فیض احمد فیض پاکستان کے ایک بہت بڑے اور بلند پایہ شاعر تھے جنہوں نے ایک پوری نسل کے شعراء کو متاثر کرتے ہوئے جدید اردو شاعری کو نیا اسلوب دیا ۔ فیض احمد فیض کے یوم پیدائش پر منعقدہ تقریبات میں اہم ترین شخصیات شرکت کریں گی اور ان کی اردو شاعری کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ فیض احمد فیض کی سالگرہ کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :