چائلڈلیبر آرڈیننس کی خلاف ورزی پر بھٹہ ما لکا ن کے خلا ف قانونی کارروائی کی جائیگی ،سلمان غنی

جمعہ 12 فروری 2016 12:13

قصور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) بھٹوں پر چائلڈلیبر آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ذمہ دا رو ں کے خلا ف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے‘یہ بات ڈی سی او قصور نے بھٹوں پر چائلڈلیبر آرڈیننس پر عملدرآمدکروانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرقصورمحمدشاہد‘ تمام اسسٹنٹ کمشنرز‘ڈی ایس پیز‘ ای ڈی اوایجوکیشن‘ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز‘ ڈی او لیبر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او قصورنے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی طرف سے قائم کردہ اربن یونٹ ٹیم ضلع بھرمیں موجود بھٹوں کا ڈیٹا جدید ترین سکینر اور گوگل کے ذریعے اکٹھا کریگی تاکہ ضلع میں کوئی بھی بھٹہ راڈارسے باہرنہ رہ سکے اور اس ٹیم نے تحصیل کو ٹ رادھاکشن کا ڈیٹااکٹھا کرلیا ہے جبکہ باقی تمام تحصیلوں کے بھٹوں کا ڈیٹا بھی جلدازجلد مکمل کرلیاجائیگا ۔