صوابی ‘ بزرگ عالم دین مولانا سید محمود کے انتقال پر گہرے اظہار رنج و غم

جمعہ 12 فروری 2016 12:12

صوابی۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) بزرگ عالم دین اور جے یوآئی کے سر پرست اعلیٰ شیخ القر آن مولانا حمد اللہ جان ، صوبائی نائب و ضلعی امیر صوابی مولانا عطاء الحق درویش ، نائب امیر اشفاق اللہ خان ، جنرل سیکرٹری مولانااحسان الحق،الحاج غفور خان جدون، شکیل خان، مولانا فضل باقی،ختم نبوت کے امیر پیر طریقت مولانا اعزاز الحق اور دیگر علماء نے الگ الگ بیانات میں بزرگ عالم دین پیر طریقت مولانا سید محمود عرف صندل باباجی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے دینی حلقوں میں جو خلاء پیدا ہو گیا ہے۔ وہ مدتوں تک پُر کرنا ممکن نہیں انہوں نے قر آن و سنت اور دین اسلام کی جوخدمت کی وہ رہتی دنیا تک یاد رہے گی انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لئے اللہ پاک سے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :