رنگ روڈ کی مسیحی برادری کو ٹرانسفارمر فراہم کروانے پر عرفان اللہ آفریدی کے مشکور ہیں ‘ کاشف جان

جمعہ 12 فروری 2016 12:12

پشاور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) گلبہار نمبر4 اور گرد و نواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے یونین کونسل 11 نیبر ہوڈ 31 کے ناظم عرفان اللہ آفریدی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یونین کونسل میں عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ‘ اپنے ایک بیان میں کاشف جان ‘ عامر ‘ سخاوت ‘ رفعت اللہ اور دیگر نے کہا کہ رنگ روڈ پر واقع مسیحی آبادی کے لئے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب ان کا ایک اہم کارنامہ ہے کیونکہ گزشتہ چار پانچ سال سے اس علاقے کی عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا جو انہوں نے قلیل عرصے میں حل کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسی طرح علاقے کے دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی وہ جدوجہد میں مصروف ہیں ‘ آفریدی گڑھی میں قائم ٹیوب ویل کی عمارت مکمل ہو گئی ہے جس کے لئے بجلی ٹرانسفارمر کے لئے علیحدہ لنک دے دیا گیا ہے اور کچھ عرصے بعد علاقے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :