حکومت بی ڈی اے ملازمین کوجلدمستقل کرے تاکہ غریب سکھ کاسانس لیں،ڈاکٹرناشناس لہڑی

جمعرات 11 فروری 2016 22:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) بی ڈی اے ملازمین کی ہڑتال اور فاقہ کشی کا ڈھائی سالہ اقتدار پر براجمان رہنے والوں پر کوئی اثر نہیں پڑا انہیں صرف اور صرف اپنے مفادات عزیز رہے اور بی ڈی اے ملازمین تا حال بھوک ہڑتال پر ہیں ان خیالات کا اظہار بی این پی (عوامی) ضلع کوئٹہ کے آرگنائزر ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے اپنے ایک بیان میں کیا کہ بی ڈی اے ملازمین تا حال بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں ڈھائی سال متوسط طبقے کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اور غریب بی ڈی اے کے ملازمین آئے روز اپنی مستقلی کیلئے آہ فریاد کرتے ہوئے اسمبلی کے سامنے ڈھائی سال تک وقتاً پہ وقتاً احتجاجی دھرنا دیتے رہے لیکن بے حس حکمرانوں کو صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات عزیز تھے انکو غریب ملازمین کے مسائل سے کیا حاصل اب مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے بی ڈی اے ملازمین آس لگائیں بیٹھیں لہذا وزیر اعلیٰ بلوچستان بی ڈی اے ملازمین کی مستقلی کا اعلان کریں تا کہ غریب ملازمین سُکھ کا سانس لیں اورذہنی کوفت سے نجات پاسکیں۔

متعلقہ عنوان :