انصار برنی کا بھارتی نیوی کی جانب سے پاکستانی مچھیروں اور ان کے بچوں کے اغوا پر اظہار تشویش
جمعرات 11 فروری 2016 22:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے بھارتی بحریہ کی جانب سے گزشتہ ہفتہ 5فروری کو پاکستانی سمندری حدود کجھر کریک سے مچھلیاں پکڑنے والی پاکستانی لانچ ال شہنازبشمول11 مچھیروں اور ان کے چار بچوں کے اغوا پر اقوام متحدہ سمیت عالمی تنظیموں سے بھارتی دہشت گردی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بین الاقوامی سفیر برائے امن و انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارت کی کھلی دہشت گردی ہے کہ اب پاکستانی سمندی حدود میں بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی مچھیروں کے لئے مشکلات پیدا کردی گئی ہیں ۔(جاری ہے)
انصار برنی نے کہا کہ 5فروری کے واقع میں ال شہناز نامی لانچ جس میں گیارہ سال سے پندرہ سال کی عمر کے چار بچوں سمیت گیارہ مچھیرے شامل تھے سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے بھارتی بحریہ کی جانب سے اغوا کر لئے گئے جس کی رپورٹ ان کے عزیزواقارب کی جانب سے متعلقہ تھانہ میں درج کرادی گئی ہے جبکہ ٹرسٹ کے منیجر محمد دانش علی نے بھارتی دہشت گردی کے واقع سے پاکستان کی حکومت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
انصار برنی نے کہا کہ انصار برنی ٹرسٹ کی جانب سے صدر ممنون حسین،وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھارتی نیوی کی جانب سے پاکستانی مچھیروں اور ان کے بچوں کے اغوا کے واقع کو عالمی سطح پر اٹھانے کے ساتھ بھارت سے رابطہ کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرائیں اور ان پاکستانیوں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔انصار برنی نے کہا کہ ان گیارہ مچھیروں میں چار بچے گیارہ سالہ جمیل جان محمد، بارہ سالہ عبدل عزیز حسین، پندرہ سالہ محمد حاجی عبدل رحیم اور پندرہ سالہ صدیق محمد بھی شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.