قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہے،اس میں دنیا و آخرت کی بھلائی کے احکامات موجود ہیں، مفتی غلام مصطفی

جمعرات 11 فروری 2016 22:43

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) ممتاز عالم دین مفتی غلام مصطفی نے کہا ہے کہ قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہے ۔جس میں دنیا و آخرت کی بھلائی کے احکامات موجود ہیں۔ اس لئے قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھنا چاہئے ۔ اور اس پر عمل کرنا چاہئے۔ وہ یہاں گذشتہ روز متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رابطہ سیکریٹری عامر وسیم سندھو کے بھانجے حافظ شفاعت محمود بھٹی کے حفظ قرآن کی تقریب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک پر عمل پیرا ہوکر ہم نہ صرف اپنی دنیاوی زندگی کو خوشگوار بنا سکتے ہیں بلکہ آخروی زندگی کو بھی سنوار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں لوگ دین سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں اور اس دور میں حفاظ اکرام اور انکے والدین خوش قسمت ہیں جو اپنے بچوں کو قرآن پاک حفظ کروارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک سے دلوں کو حقیقی سکون اور اطمینان ملتا ہے۔اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اﷲتعالی کی نازل کردہ آخری کتاب قرآن پاک پر عمل کرکے اپنے گروہی اختلافات کو ختم کریں۔ امن و امان اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔تقریب سے محمد عابد فروز، قاری محمد سجاد اور دیگر بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :