وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں اڑھائی برس کے دوران معیشت کو درست سمت پر ڈال دیا ہے،شہباز شریف
پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر ڈالنا اور معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے وزیر اعلی پنجاب کی ملک کے معروف صنعتکاروں اور ماہرین معاشیات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
جمعرات 11 فروری 2016 22:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعرات کویہاں ملک کے معروف صنعتکاروں اور ماہرین معاشیات کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں معیشت اور سرمایہ کاری کے فروغ ، برآمدات میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا-وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں اڑھائی برس کے دوران معیشت کو درست سمت پر ڈال دیا ہے - توانائی بحران کے خاتمے، معیشت کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کئے گئے عملی اقدامات اور کاوشیں بارآور ثابت ہو رہی ہیں - مائیکرو اکنامک اعشاریے بہتر ہوئے ہیں -انہوں نے کہا کہ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے ، سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے فوری نوعیت کے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے - پنجاب حکومت نے اس ضمن میں پنجاب اکنامک کونسل بنانے کا فیصلہ کیا ہے اوریہ کونسل ایک مستقل ادارہ ہو گی جس کے ممبران شرح نمو میں اضافے، معیشت کی مضبوطی ، سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع بڑھانے کے لئے قابل عمل سفارشات تیار کر کے پیش کریں گے - انہوں نے کہا کہ اداروں اور انسانی وسائل کی استعداد کار بڑھانے کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں- پاکستان وسائل کی دولت سے مالا مال ہے اور ان قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر خود کفالت کی منزل حال کی جا سکتی ہے-انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے صنعتوں اور سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے - زراعت ، لائیوسٹاک، ڈیری فارمنگ، چھوٹی صنعتوں اور سکل ڈویلپمنٹ کو فروغ دے کر معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے - انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر ڈالنا اور معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے - سرمایہ کاروں کو ملک میں صنعتوں کے فروغ کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہے - انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا جس نے ہمارے پانچ سالہ منصوبے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترقی کی منازل طے کی ہیں جبکہ ہم ترقی کے سفر میں پیچھے ہیں -اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو ترقی ، خوشحالی اور خود کفالت کی منزل کے حصول کے لئے تیز رفتاری سے عملی اقدامات کئے جائیں اور اس مقصد کے لئے مربوط روڈ میپ وضع کرکے آگے بڑھنا ہو گا- صنعت کاروں، سرمایہ کاروں ، ماہرمعاشیات اور سرکاری حکام کو مل بیٹھ کر قابل عمل تجاویز اور روڈ میپ مرتب کرنا ہو گا- اجتماعی کاوشوں سے ہی قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے - صنعتکاروں اور ماہر معاشیات نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کاوشوں سے امن عامہ کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اورمعیشت کی بہتری کے لئے بھی انتہائی شاندار اقدامات کئے گئے ہیں -صوبائی وزراء راجہ اشفاق سرور، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ سیکرٹریزبھی اس موقع پر موجود تھے-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.