متحدہ قومی موومنٹ ’ـ ــشو آف ہینڈز ‘ کے انتخابی طریقہ کار کی مخالفت کرکے ہارس ٹریڈنگ کے مذموم ہتھکنڈے استعمال کرکے جیتنا چاہتی ہے،سینیٹر تاج حیدر
جمعرات 11 فروری 2016 22:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ بالواسطہ انتخابات میں ’ـ ــشو آف ہینڈز ‘ کے انتخابی طریقہ کار کی مخالفت کرکے کراچی میں اپنے ہارے ہوئے اضلاع ہارس ٹریڈنگ کے مذموم ہتھکنڈے استعمال کرکے جیتنا چاہتی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی جس نے ہارس ٹریڈنگ کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے حزب اختلاف میں ہوتے ہوئے چودھویں آئینی ترمیم کی حمایت کی تھی ملک میں از سر نو ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے ہر آئینی طریقہ استعمال کرے گی ۔
پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری کردہ ایک بیان میں انھوں نے اس امر پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی شو آف ہینڈز کے خلاف دائر کردہ پٹیشن میں عدالت عالیہ کا فیصلہ ملک میں ایک بار پھر ہارس ٹریڈنگ کے راستے کو کھول رہا ہے ۔(جاری ہے)
اگر واقعی بالواسطہ انتخابات میں شو آف ہینڈز کا طریقہ غیر آئینی ہے تو پھر وزیر اعظم اور صوبائی وزراء اعلیٰ کے شو آف ہینڈز کے ذریعے بالواسطہ انتخابات پر بھی سوالیہ نشانات اٹھتے ہیں۔
اس فیصلے کی روشنی میں شاید یہ انتخابات بھی پہلے کی طرح چھانگا مانگا کے طریقے سے ہونے چاہئیں جن میں پورے کے پورے ایوان کبھی ایک اور کبھی دوسرے کے ہاتھ بک جاتے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اسی وقت مستحکم ہو سکتی ہے جب کہ ملک میں سیاسی جماعتیں مستحکم ہوں ۔ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرا کر سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنا ملکی اسٹیبلشمنٹ کا پرانا کھیل ہے جس کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اجتماعی طور سے مزاحمت ہونی چاہئیے ۔ سینیٹر تاج حیدر نے متحدہ قومی موومنٹ کو یاد دلا یاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ اکیلی سیاسی جماعت تھی جس نے متحدہ قومی موومنٹ کو اسٹیبلشمنٹ کے چنگل سے چھڑانے اور قومی سیاسی دھارے میں شامل کرنے کے لئے تمامتر مخالفتوں اور درمیان میں حائل خون کی ندیوں کو عبور کرکے ان سے سیاسی اتحاد کیا تھا ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر ان سے اپیل کرتی ہے کہ وہ دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ہارس ٹریڈنگ کے منصوبے سے باز آئیں اوراس طرح جمہوریت اور خود اپنی سیاسی جماعت کو مضبوط کریں ۔ انھوں نے کہا کہ ملکی سیاست عوام کے سیاسی شعور کے بل بوتے پرـ’لڑاؤ اور حکومت کرو ‘ کے فرسودہ ہتھکنڈوں کا بخوبی مقابلہ کر سکتی ہے لیکن ایک بار پھرجمہوری نظام کو مضبوط کرنے کے بجائے دوسری سیاسی جماعتوں سے رشتہ توڑ کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں کھیلنا ان کے لئے خود کشی کے مترادف ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.