ایبٹ آباد، شدید برف باری‘سردی کی شدت میں اضافہ‘ مختلف علاقوں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن
سیاحوں کو باڑیاں اورہرنو کے مقام پر پولیس کلیئرنس لینے کی ہدایت ‘گلیات سے نواحی علاقوں کو جانے والی تمام رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند
جمعرات 11 فروری 2016 22:15
ایبٹ آباد۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) ایبٹ آباد میں شدید برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن اورگلیات میں برف باری کے باعث تمام رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہوگئیں ہیں۔بدھ اورجمعرات کے درمیانی شب ایبٹ آباد میں شروع ہونے والی برف باری کا سلسلہ دن3بجے تک جاری رہا۔
شدید برف باری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں۔ایبٹ آباد میں ایک فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ۔گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق گلیات میں 5فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ۔گلیات جانے والے سٹرک پرشدید پھسلن کے باعث ہرنو اور باڑیاں کے مقام پر چھوٹی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔(جاری ہے)
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا عملہ بھاری مشنری کے ذریعے مری روڈ سے برف ہٹانے میں مصروف ہے ۔
سیاحوں کو باڑیاں اورہرنو کے مقام پر پولیس کلیئرنس لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔کلیئرنس کے بغیر کسی سیاح کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ نتھیاگلی‘ڈونگاگلی‘ایوبیہ میں شدید برف باری کے باعث متعدد سیاح ان علاقوں میں پھنس گئے ہیں۔برف باری سے گلیات سے نواحی علاقوں کو جانے والی تمام رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہوچکی ہیں۔رابطہ سڑکیں بند ہونے سے گلیات کے ملحقہ علاقوں کی گلیات سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔راستوں کی بندش کے باعث ان علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قلت کا خدشہ ہے۔مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے رابطہ سڑکوں سے فوری طورپربرف ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں برف باری کے باعث مواصلاتی نظام بری طرح متاثرہوا ہے۔ضلع ایبٹ آباد میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن رہا۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.