کراچی ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت1200ڈالر سے تجاوز کر گئی

ملکی مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں1ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

جمعرات 11 فروری 2016 22:10

کراچی ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت1200ڈالر سے تجاوز کر گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1200ڈالر سے تجاوز کر گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں1ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے ایک تولہ سونا48ہزار روپے کی بلند سطح عبور گر گیا ۔جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 44ڈالر کے نمایاں اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1227ڈالر پر جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں1100روپے کا اضافہ ہوا جس سے کراچی ،حیدرآباد،لاہور ،ملتان فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 47ہزار100روپے سے بڑھ کر48ہزار200روپے ہو گئی اسی طرح943روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 41ہزار314روپے پر جا پہنچی جبکہ ایک تولہ چاندی5روپے مہنگا ہو کر665روپے کا ہو گیا

متعلقہ عنوان :