اختیارات کا ناجائز استعمال، آئی جی خیبرپختونخوانے ڈی ایس پی عابدالرحمن کو فوری طور پر ملازمت سے برخاست کر دیا

جمعرات 11 فروری 2016 20:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پہلے سے معطل شدہ ایس ڈی پی اُو کاٹلنگ مردان قائمقام ڈی ایس پی عابدالرحمن کو فوری طور پر ملازمت سے برخاست کر دیاہے۔واضح رہے کہ آئی جی پی نے پچھلے دنوں ایس ڈی پی اُو کاٹلنگ مردان قائمقام ڈی ایس پی عابد الرحمن کو اختیارات کے ناجائز استعمال، بُری شہرت ،سمگلروں کے ساتھ تعلقات اور غیر قانونی اثاثے بنانے پر معطل کرکے اُن کے خلاف مزید محکمانہ انکوائری کا حکم جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے آئی جی پی نے ڈی آئی جی کی سربراہی میں سنیئر پولیس افسران پرمشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر انہیں جلد از جلد اپنے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔انکوائری کمیٹی نے معطل شدہ قائمقام ڈی ایس پی کے خلاف محکمانہ انکوائری مکمل کرکے رپورٹ آج آئی جی پی کو پیش کردی جس میں معطل شدہ قائمقام ڈی ایس پی عابدالرحمن کے خلاف تمام الزامات کو حقیقت پر مبنی قرار دیا ہے۔ آئی جی پی نے محکمانہ رپورٹ کی روشنی میں پہلے سے معطل شدہ ایس ڈی پی اُو کاٹلنگ مردان عابد الرحمن کو فوری پر ملازمت سے برخاست کرکے آج اس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیاہے۔۔

متعلقہ عنوان :