کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام ورکشاپس کا انعقاد
جمعرات 11 فروری 2016 20:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء)پنجاب یونیورسٹی کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام کالج آف انجیئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز، انسٹی ٹیوٹ کوالٹی اینڈٹیکنالوجی مینجمنٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز میں ’’ٹائم مینجمنٹ ‘‘اور’’ مستقبل کے چیلنجز میں طلبہ کا کردار‘‘ کے موضوعات پر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔
اپنے خطاب میں کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹرچیئرمین ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری نے ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو تعلیمی طورپر تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ان خوبیوں اورہنر سے بھی آراستہ کرنا تھا جن کی بدولت وہ عملی زندگی میں مناسب روزگار کے حصول میں کامیاب ہوسکیں۔(جاری ہے)
ورکشاپس میں کیئرئیر ڈیویلپمنٹ آفیسر نوید احمد خان نے طلباء طالبات کو وقت کا بہترین مصرف کے حوالے سے تدابیر اور جدید حکمت عملی سے آگاہ کیا ۔
ورکشاپس میں پرنسپل کالج آف انجیئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد،فوکل پرسن ڈاکٹر کامران، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ کوالٹی اینڈٹیکنالوجی مینجمنٹ عبدالسلام، فوکل پرسن ثناء حسن، انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز فوکل پرسن عائشہ صدیقہ بھگوی، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.