علی گڑھ یونیورسٹی بھارت کے پروفیسر کی پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیمینار میں شرکت

جمعرات 11 فروری 2016 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج شعبۂ اردو کے زیر اہتمام ’علی گڑھ تحریک اور سر سید احمد خان‘ پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں علی گڑھ یونیورسٹی بھارت کے پروفیسر ڈاکٹر ابوسفیان اصلاحی نے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر مین شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ،پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی نے کہا کہ سرسید کی علمی و ادبی خدمات کے باعث ہی برصغیرکے مسلمانوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا۔ ان کی تعلیمی اور اصلاحی تحریک نے جنوبی ایشیاء کی سماجی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔تقریب سے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ سرسید احمد خان روشن خیالی اور علمی رفعتوں کے امین تھے۔