سعودی عرب کے ساتھ حج2016کیلئے معاہدہ18فروری کو ہوگا،اس کی روشنی میں نئی حج پالیسی کی منظور ی دی جائیگی ،صوبوں کو1998کی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ الاٹ کیا جائے گا،گذشتہ سال پنجاب کاحج کوٹہ اعشاریہ2فیصد کم ، سندھ کا کوٹہ1.4فیصد اورکے پی کا1.3فیصد بڑھایا گیا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو وزارت مذہبی امور کے حکام کی بریفنگ
کمیٹی کی حج پالیسی 2016 کو برقرار رکھنے کی سفارش
جمعرات 11 فروری 2016 17:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ حج2016کے لئے معاہدہ18فروری کو ہوگا جس کے بعد معاہدے کی روشنی میں نئی حج پالیسی منظور کرائی جائے گی۔صوبوں کو1998کی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ الاٹ کیا جائے گا،گذشتہ سال پنجاب کاحج کوٹہ اعشاریہ2فیصد کم جبکہ سندھ کا کوٹہ1.4فیصد اورکے پی کا1.3فیصد بڑھایا گیا۔
جمعرات کو قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکا اجلاس یہاں وزارت کے مرکزی دفتر میں کمیٹی کے کنونیئرعمران شاہ کی زیرصدارت منعقدہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اوروزیرمملکت پیرامین الحسنات سیکرٹری مذہبی امور اوردیگر اعلی حکام سمیت کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی،جوائنٹ سیکرٹری حج نے حج2016بارے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی،جوائنٹ سیکرٹری حج نے کہا کہ18فروری کو سعودی حکومت کے ساتھ حج 2016بارے حتمی معاہدہ ہوگا جس میں حج کے مجموعی کوٹے اوردیگر معاملات طے کئے جائیں گے،2015میں صوبوں بشمول آزادکشمیر اورگلگت بلتستان فاٹا کو مردم شماری 1998 کے مطابق کوٹہ الاٹ کیا گیا،1998کی مردم شمار کے مطابق ملک کی کل آبادی13کروڑ62 لاکھ8ہزار578تھی اس کے مطابق صوبوں کو حج کوٹہ مختص کیا جاتاہے،تمام صوبوں کو انکی آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ دیا جاتاہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
نادرانے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت کم کرکی15دن کردی
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کردی، لطیف کھوسہ
-
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلی سطح اجلاس
-
رانا ثنا اللہ کیخلاف کراچی میں مقدمے کی درخواست، ایس ایچ او کو نوٹس جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.