پرویز مشرف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ،پی این ایس شفاء ہسپتال کراچی منتقل

سابق صدر کا بلڈ پریشر اچانک بڑھ گیا اور وہ چکراگئے ، ہسپتال میں ٹیسٹ ہورہے ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں ، ترجمان اے پی ایم ایل

جمعرات 11 فروری 2016 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پرپی این ایس شفا ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا،ترجمان اے پی ایم ایل کے مطابق سابق صدر کا بلڈ پریشر اچانک بڑھ گیاتھا اور ان کو چکر آئے،ان کے ہسپتال میں مزید ٹیسٹ ہورہے ہیں پریشانی کی کوئی بات نہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابق صدر پرویز مشرف اپنے گھر پر موجود تھے کہ انہیں اچانک چکر آئے اور وہ گرنے لگے تو فوری طور پر انہیں سنبھال لیا گیا اور پی این شفا ہسپتال داخل کرادیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ جاری ہیں۔ ترجمان آل پاکستان مسلم لیگ کے مطابق سابق صدر کے بلڈ پریشر میں اضافہ ہواتھا جس کے باعث انہیں چکر آئے ، ان کے ہسپتال میں مزید ٹیسٹ ہورہے ہیں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پرویز مشرف عارضہ قلب اور ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کا شکار ہیں

متعلقہ عنوان :