لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے سائنس مضامین کے نمبروں میں کمی کر دی

فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کا تحریری امتحان 75کی بجائے 60نمبروں کا لیا جائیگا

جمعرات 11 فروری 2016 16:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے نویں جماعت کا فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کا تحریری امتحان 75کی بجائے 60نمبروں کا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میٹرک کا امتحان یکم مارچ سے شروع ہوگا جس میں 4لاکھ66ہزار 397 امیدوار شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور بورڈ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میٹرک امتحان کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں، شہر بھر میں 513 امتحانی سنٹرز تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق نہم جماعت کے امتحان میں 2 لاکھ 50 ہزار 869 جبکہ دہم جماعت کے امتحان میں 2لاکھ 16ہزار 528امیدوار بیٹھیں گے۔ نہم اور دہم جماعت کے امتحان کا سلسلہ 2اپریل تک جاری رہے گا۔ عملی امتحان کا آغاز 5اپریل سے ہوگا جو 21مئی تک جاری رہے گا۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق رواں سال سے نویں جماعت کا فزکس، کمیسٹری اور بیالوجی کا تحریری امتحان 75کی بجائے 60نمبروں کا لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :