2015میں چین کے ملکی قرضوں میں مسلسل اضافہ

جمعرات 11 فروری 2016 14:53

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) پیپلز بینک آف چائنا(پی بی او سی) کے ایک اعلامیے کے مطابق انفرادی خریداری کے لیے چین کے واجب الادا ملکی قرضوں کی حد میں 2015میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق یہ اعدادو شمار 2015کے اواخرتک 13.1ٹریلین یوژان ( دو ٹریلین امریکی ڈالر )تک ہو گئے جو کہ اس سے گذشتہ سال کے مقابلے میں 23.9فیصد زائد ہے ،2015میں واجب الاداء ریئل سٹیٹ قرضے تمام شعبوں کے ذمہ واجب الادامجموعی قرضوں کا 22.4فیصدرہے اس طرح امسال 1.1فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔ہاؤسنگ مارکیٹ کو فروغ دینے اور وسیع تر اقتصادی سستی روی کا مقابلہ کرنے کے لیے چین کے مرکزی بینک نے گذشتہ سال بینچ مارک شرح سود میں 5مرتبہ کمی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :