پاکستان جمہوری اتحاد کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر رکن مرزا محمد رفیق (ہاوٴسنگ کالونی والے) انتقال کرگئے
جمعرات 11 فروری 2016 14:44
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر رکن مرزا محمد رفیق (ہاوٴسنگ کالونی والے) انتقال کرگئے،مرحوم پچھلے کچھ عرصہ سے علیل تھے جنہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے،پاکستان جمہوری اتحاد نے اپنے سینئر رہنما کی رحلت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے،پی جے آئی کے مرکزی صدر محمد جمیل ملک،سینئر نائب صدر چودھری محمد اعظم حسرت،سیکرٹری جنرل رانا عاطف حمید،سیکرٹری اطلاعات شیخ شاہد حسین،نائب صدر فیاض حسین،فنانس سیکرٹری شکیل احمد، ایڈیشنل سیکرٹری احتشام نوید شامی، نائب صدر ساہیوال ڈویژن حاجی ولی محمد دادڑہ ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امتیاز احمدچودھری اور دیگر مرکزی ،صوبائی و مقامی عہدیداران نے مرحوم رہنما کے صاحبزادوں پرنسپل وو کیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہڑپہ مرزا الفت رسول،ڈاکٹر شاہد رفیق مرزا اور ڈاکٹر علی رفیق مرزا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور پارٹی کیلئے انکی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،مرحوم کو آج 12فروری کو چیچہ وطنی کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا،پاکستان جمہوری اتحاد نے اپنے بزرگ رہنما کی وفات کے سوگ میں تین روز کیلئے پارٹی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.