نیب نے کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ،سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن پر 5افسران کو حراست میں لے لیا

جمعرات 11 فروری 2016 14:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) نیب حکام نے سڑکوں کی تعمیر میں ملوث کرپٹ افسران کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا،ملزمان پر 80کروڑ 50لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کرنیوالے افسران اور اورنج لائن ٹرین کے کنٹریکٹر کو حراست میں لے لیا ہے۔

حراست میں لئے گئے افراد میں پی ڈبلیو ڈی کے سابق سپرنٹنڈنٹ میاں مسعود اختر ، چیف انجینئر سلیم اختر ، سابق ایس ڈی او پرویز اقبال اور سب انجینئر اعجاز حسین سمیت پانچ افراد شامل ہیں۔ ملزمان نے فیصل آباد میں سڑک کی تعمیر کے منصوبے میں تبدیلی کر کے قومی خزانے کو 80کروڑ 50لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ کرپشن کی نذر ہونیوالا منصوبہ چھ سال میں مکمل نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :