پاک ،قطر ایل این جی معاہدہ سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا‘ خادم حسین

جمعرات 11 فروری 2016 14:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ قطر سے سستی ایل این جی کی درآمد موجودہ حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے،پاک قطر ایل این جی معاہدہ سے ملک کے اندر جاری توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا۔صنعتوں کو ان کی ضروریات کے مطابق وافر گیس کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگے فرنس آئل کے باعث بجلی بنانے والے کئی یونٹ بند پڑے ہیں اب سستی ترین ایل این جی کی درآمد سے بجلی بنانے کے بند یونٹ چلیں گے ۔

(جاری ہے)

اور ان میں سستی ایل این جی کے استعمال سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کے باعث سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔خادم حسین نے سستی ایل این جی کی درآمد کے بعد حکومت کی جانب سے پرائیویٹ شعبہ کے تعاون سے 1000میگا واٹ بجلی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے ملک کے اندر جاری لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں خاطر خواہ مد د ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کاوشوں سے جلد لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ملکی برآمدات اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :