پشاور ٹاؤن فور میں تجاوزات کا صفایا‘ ایک ٹرک سامان ضبط

جمعرات 11 فروری 2016 14:00

پشاور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) ٹاؤن فور ناظم ہارون صفت کی ہدایت پر انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف کوہاٹ اور دورہ روڈ پر آپریشن کرکے ایک ٹرک سامان ضبط کرلیاہے‘ ناطم ٹاؤن فور ہارون صفت کی ہدایت پر ٹی ایم اور وحید الرحمن ‘سپرنٹنڈنٹ امین حیدر‘ اے تی ایس رفعت الله اور ڈیمالشن انسپکٹر نے کوہاٹ روڈ اور درہ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیااس دوران انہوں نے 16تھڑے ‘20تخت ‘2کیبن ‘ 17شٹر گرادیئے جبکہ ایک ٹرک سامان برآمدکرلیاگیا جبکہ مضرصحت دھواں نکالنے والی فیکٹریوں کو ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن بھی دیدی تاکہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اندر رہائشی علاقے سے منتقل ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :