اتفاق کڈنی اینڈ جنرل ہسپتال میں تعزیتی اجلاس

جمعرات 11 فروری 2016 13:59

پشاور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء)اتفاق کڈنی اینڈ جنرل ویلفیئر ہسپتال کی ایگزیکٹیو باڈی کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت عبدالحمید گورواڑہ منعقد ہوا جس میں حاجی حلیم جان کو خراج عقیدت پیش کیاگیا حاجی عبدلحمید گورواڑہ نے کہاکہ حاجی حلیم جان ہمارے لیے سرمایہ افتخار تھے ادارے کیساتھ گاہے بہ گاہی اور ہرممکن مدد کرتے تھے اور رہنمائی بھی کرتے تھے ‘ آخر میں ادارے کے ایڈمنسٹریٹر کرنل (ر) طارق مسعود نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔