انجمن تاجران خیبرپختونخوا کے انتخابات مکمل‘ عزیز خان صدر منتخب

جمعرات 11 فروری 2016 13:56

پشاور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) انجمن تاجران خیبربازار کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں‘ جس کے مطابق عزیز خان کو صدر ‘رحیم خان کو جنرل سیکرٹری ‘واجد کو نائب صدر ون ‘ رشیدخان کو نائب صدر ٹو ‘فنانس سیکرٹری عدیل کاکا ‘جائنٹ سیکرٹری اعجاز خا ن کو نامزد کردیاگیا‘ نومنتخب صدر عزیز خان نے کہاکہ خیبر بازار کے تاجروں کے تمام ترمسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائیگا ‘تاجروں کے مسائل کو ضلعی انتظامیہ اور کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کیساتھ مل کر حل کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :