کپاس کی فصل پر انحصار کرنے والے لاکھوں کاشتکار مالی مشکلات کا شکار
کپاس کی کمی پوری کرنے کیلئے چار ارب ڈالر درآمد کرنا ہو گی،میاں زاہد حسین
جمعرات 11 فروری 2016 13:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل کی تباہی سے اس پر انحصار کرنے والے لاکھوں کاشتکار مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ کمی درامدکے زریعے پوری کی جائے گی جس پر کم از کم چار ارب ڈالر کا خرچہ آئے گا جس سے ادائیگیوں کا توازن خراب اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھے گا۔
فصل کی تباہی سے ٹیکسٹائل کا شعبہ مشکلات کا شکار ہو گیا ہے جس سے برامدات مزید گریں گی جبکہ جی ڈی پی کی شرح نمو میں ایک فیصدکی کمی متوقع ہے۔ حکومت اس شعبہ کی مشکلات دور کرنے کیلئے جامع منصوبہ بنائے۔ سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین جو بزنس مین پینل کے فرسٹ وائس چےئر مین بھی ہیں نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ کپاس اور ٹیکسٹائل کی برامد سے سالانہ بارہ ارب ڈالر کمائے جاتے ہیں جبکہ جی ڈی پی میں 8.5 فیصد رکھنے والا یہ شعبہ چالیس فیصد افراد کو روزگار بھی فراہم کر رہا ہے اسلئے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.