بدین ، محکمہ تعلیم میں کروڑوں روپے کا غبن

جمعرات 11 فروری 2016 13:38

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) محکمہ انسدادرشوت بدین نے محکمہ تعلیم میں کروڑوں روپے کے غبن کاریکارڈ ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محبوب کے حکم پر2012ء میں درج کروڑوں روپے کرپشن کیس میں ملوث سابقہ ایس ڈی اومیں محکمہ تعلیم بدین نورعمر ٹالپرکی عبدلرؤف کے خلاف تحقیات کرنے والے سرکل آفیسراینٹی کرپشن بدین ساجد ،نے بتایا کہ مزکورہ کروڑوں وپے کی کرپشن کوتحقیات کے لے محکمہ تعلیم بدین کا 15سالہ ریکارڈ ضبط کرلیا گیا ہے اور تقرری آفس بدین سے بھی ریکارڈ تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے کرپشن کیس کے اہم گوا سپروائزرمنظور خاصخیلی حسین کانام سابقہ سرکل آفیسرنے کیس سے کتم کردیا تھا تودوبارہ شامل تحیقات کیاگیا ہے سرکل آفیسر ساجد منیرشاہ کے مطابق سال 2000ء میں سابقہ اسپرڈی اورمحکمہ تعلیم بدین نورمحمدٹالپرکلرک عبدالرؤف نے 20اساتذہ کے سروس بک غائب کرکے کروڑوں روپے کی کرپشن کی تھی جس کے خلاف متاثرہ اساتذہ نے اینٹی کرپشن کے خلاف درخواست دائر کی تھی

متعلقہ عنوان :