پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن دوبارہ کھل گئے

جمعرات 11 فروری 2016 13:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن طویل بندش کے بعد دوبارہ کھل گئے۔پنجاب بھر میں سی این جی کی سپلائی دو ماہ قبل بند کر دی گئی تھی، جبکہ گزشتہ روز سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی غیر اعلانیہ طور پر بحال کردی گئی۔

(جاری ہے)

سی این جی ڈسٹری بیوٹرز کمپنیز کے مطابق ایل این جی کی کھیپ آنے کے بعد سی این جی اسٹیشن کو گیس کی سپلائی دوبارہ فراہم کر دی گئی ہے، تاہم لاہور میں مکمل سی این جی دستیاب نہ ہونے کے باعث سی این جی اسٹیشن تاحال بند پڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :