پاکستان کی خوشحالی کا انحصار زراعت پر ہے ،اسکی ترقی کیلئے ایک مضبوط کسان کی اشد ضرورت ہے ‘انجینئر یاسر گیلانی

جمعرات 11 فروری 2016 13:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں پر خصوصی توجہ دے تاکہ وہ بھی اپنے زندہ رہنے کا سامان اور اپنی محنت کا پھل حاصل کر سکیں، کسانوں کے معاشی حالات بہتر ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کی خوشحالی کا انحصار زراعت پر ہے کسانوں کی حالت بہتر ہو گی تو گندم کی پیداوار بھی اچھی ہو گی، زراعت کی ترقی کے لئے ایک مضبوط کسان کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 5 کے عہدیداران منور حسین بٹ، ندیم مبشر سندھو، شاہ نواز خان، رانا حامد نواز، خالد فاروق، وقاص، محمد عمران، امان اللہ، محمد ایوب، محمد اسلم، تڑی گجر اور لالہ محبوب کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ہر سال 3 ارب ڈالر سے زائد خوردنی تیل درآمد کرتا ہے لہذا خوردنی تیل کی مقامی پیداوار بڑھانے کی حکومتی کوشش نظر نہیں آ رہی جو اس وقت کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :