ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور پہاڑوں پر ریکارڈ برف باری
جمعرات 11 فروری 2016 13:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد‘ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ۔10سال بعد مارگلہ کی پہاڑیوں پر روئی کے نرم نرم گالوں کی مانند گرتی برف نے سما باندھ دیا۔ ایبٹ آباد شہر میں 25 برس بعد اتنی زیادہ برف باری ریکارڈ کی گئی-مانسہرہ کے پہاڑوں پر بھی برف باری کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
دیر میں شدید بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔بالاکوٹ شہر میں بھی برف پڑی، برفباری کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگئی محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں بھی پہاڑوں پر رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی کئی برس بعد برف باری ہوئی۔(جاری ہے)
ایبٹ آباد شہر میں 3 سے 4 انچ تک برف پڑھ چکی ہے جب کہ شدید برف باری سے پھسلن کے باعث شاہراہ قراقرم پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔
کاغان اور ناران میں 3 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، مانسہرہ میں برف باری کی وجہ سے ناران کاغان، سیرن ویلی، تورگر کے پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، بالائی وادی نیلم میں 3 فٹ تک برف پڑ چکی جب کہ نیلم، لیپہ، باغ کے راستے بند اور لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، گرم چشمہ، بگوشٹ، گبور، شاہ سلیم، ارکاری ویلی، کریم آباد، بونی مستوج، بروغل کے پہاڑی پر بھی برفباری ریکارڈ کی گئی۔ طویل انتظار کے بعد بالاکوٹ شہر میں بھی برف پڑی، برفباری کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جب کہ مضافاتی علاقوں میں کئی گھنٹے سے بجلی بھی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔سوات کے علاقے مینگورہ میں بھی 6 برس بعد برف باری ہوئی تو سیاحوں اور شہریوں نے خوف لطف اٹھایا جب کہ دیر، کوہستان، براول نہگ درہ، طور منگ درہ، شاہی، بن شاہی اور لڑم کے پہاڑوں پر بھی 5 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ دیر میں شدید بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، چکوال، پشاور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر مزید برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے-متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.