ایکسپورٹ6سال کی کم ترین سطح تک گرنے کا خدشہ
جمعرات 11 فروری 2016 11:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) پاکستان کی برآمدات کے رواں مالی سال کے اختتام پر 6 سال کی کم ترین سطح تک گرنے کا خدشہ ہے، گزشتہ 7ماہ کے دوران برآمدات 14.4 فیصدکمی سے صرف 12ارب ڈالر رہیں، صورتحال یہی رہی تو ایکسپورٹ جون میں مالی سال کے اختتام پر20.7ارب ڈالر رہیں گی۔ یاد رہے کہ مالی سال2009-10 میں ایکسپورٹ کی مالیت19ارب 29کروڑ ڈالر رہی تھی جبکہ 2010-11میں ایکسپورٹ 24ارب 81کروڑ ڈالر اور 2013-14 میں 25ارب11کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔
پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک پاکستان کی برآمدات 14.37 فیصد کی کمی سے 12ارب 8کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 14ارب 11کروڑ 50لاکھ ڈالر تھیں، اس طرح 7ماہ میں برآمدات میں کمی کے باعث زرمبادلہ کی آمدنی میں 2ارب 2کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی گیس سمیت مہنگی یوٹیلٹیز، توانائی کے بحران، ٹیکسوں کی بلند شرح، ریفنڈ کلیمز کی ادائیگیوں میں تاخیر اور دیگر مسائل کی وجہ سے صنعتی شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رواں مالی سال برآمدات کی ماہانہ اوسط 1726ارب ڈالر رہیں جو 2013-14 میں 2ارب 9کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، موجودہ رفتار سے ایکسپورٹ 20ارب 70 کروڑ ڈالر کے قریب رہے گی۔پی بی ایس کے مطابق گزشتہ 7 ماہ میں درا?مدات 5.38 فیصد کمی سے 25ارب 72کروڑ 30لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 4.31 فیصد کے اضافے سے 13ارب 63کروڑ 60لاکھ ڈالر رہا، جنوری کی تجارت میں پاکستان کو سال بہ سال 76.70 فیصد کے اضافے سے 1ارب 73کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا، گزشتہ ماہ برآمدات 13.90 فیصد کمی سے 1ارب 77کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور درا?مدات 15.39 فیصد کے اضافے سے 3ارب 50کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.