امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سر براہ نے آپرین ضرب عضب کو کامیاب قرار دے دیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 فروری 2016 11:20
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2016ء) : امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ونسنٹ اسٹیورٹ نے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو کامیاب قرار دے دیا۔ونسنٹ اسٹیورٹ نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے پُرتشدد واقعات میں کمی آئی ۔
ونسٹ اسٹیورٹ کاکہنا تھا کہ مستقبل میں اسلام آباد کو دہشت گردوں، فرقہ وارانہ عناصر اور علیحدگی پسندوں سے خطرات کا سامنا رہے گا۔ داعش خراسان چیپٹر اور القاعدہ کا برصغیر چیپٹر اسلام آباد کے لیے اہم خطرہ رہیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کررہا ہے جبکہ پاکستان کو ایٹمی پروگرام کو انتہاپسندوں سے لاحق خطرات کا بھی بھر پور علم ہے۔ پاک بھارت تعلقات پر ونسٹ اسٹیورٹ نے کہا کہ گذشتہ برس کے آخر میں اعلیٰ سفارتی سطح پر دونوں ممالک کے مابین کیے گئے رابطوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے کشیدہ تعلقات میں کمی آئی ۔ لیکن بھارت میں کسی دہشت گرد حملے کی صورت میں کشیدگی میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.