ایف آئی اے کوئٹہ کی نیشنل ایکشن پلان کے نفاذکے تحت سیٹلائٹ ٹاؤن میں کارروائی

ہنڈی کاروبارکرنے والے 2افرادگرفتارکرتے ہوئے غیرملکی کرنسی قبضے میں لے لی

بدھ 10 فروری 2016 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) ایف آئی اے کوئٹہ کے عملے نے نیشنل ایکشن پلان کے نفاذکاعملی مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کارروائی کر کے ہنڈی کا کاروبار کرنیوالے 2 افراد کو گرفتار کر کے غیر ملکی کرنسی برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے کی انسپکٹر ملک حکم داد نے دیگر عملے کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کر تے ہوئے کوئٹہ کے نواحی علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں کا رروائی کر تے ہوئے ہنڈی کاکا روبار کر نیوالے 2 افراد شراف الدین اور محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے قبضے میں لے کر ان کے خلاف کا رروائی شروع کر دیں ایف آئی ذرائع کے مطابق ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی ایف آئی اے کا عملہ کوئٹہ میں بھی ہنڈی کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف بلا تفریق کا رروائی عمل میں لا رہا ہے

متعلقہ عنوان :