کوئٹہ کسٹم نے ٹرک کے ذریعے غیرملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

2کروڑکے جنریٹر،جاپانی گاڑی انجن سمیت اشیاء قبضے میں لے لیں

بدھ 10 فروری 2016 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ٹرک سے2 کروڑ روپے مالیت کے جنریٹر گاڑیوں کے جاپانی انجن اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلکٹر کسٹم کوئٹہ ڈاکٹر سعید خان جدون کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر غیر ملکی سامان اندرون ملک سمگل کرنا چا ہتے ہیں جس پر ایڈیشنل کلکٹر کسٹم ڈاکٹر فریداحمد خان کو خصوصی ہدایت کی جس پر انہوں نے اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم پرووینٹو مہابت خان مندوخیل کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دکی جس میں سپرنٹنڈنٹ مقصود احمد درانی، انسپکٹر جمیل کاکڑ نے دیگر عملے کے ہمراہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اﷲ میں کا رروائی کر تے ہوئے ایک ٹرک کو روک کر چیک کیا تو اس میں لوڈ غیر ملکی جنریٹر ،گاڑیوں کے جاپانی انجمن اور گاڑیوں کے سپئر پارٹس سمیت دیگر سامان لوڈ تھا کسٹم نے ٹرک میں قبضے میں لے لیا کسٹم ذرائع کے مطابق قبضے میں لئے جانیوالے سامان کی مالیت تقریباً2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم مہابت خان مندوخیل نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے تقریبا6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامنا قبضے میں لیا ہے اور کسٹم کا عملہ سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنا نے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے تاکہ اس لعنت سے عوام کو نجات دلائی جاسکے

متعلقہ عنوان :