لاہور، جعلساز ی کے مقدمہ میں مطلوب خود کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا سیکرٹری ظاہر کرنے والاملزم گرفتار

بدھ 10 فروری 2016 22:43

لاہور۔10فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء ) فراڈ اور جعلساز ی کے مقدمہ میں مطلوب خود کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا سیکرٹری ظاہر کرنے والاملزم اظفر عزیرگرفتار کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق خواجہ اظفر گزشتہ روز متروکہ وقف املاک بورڈ آفس آیا تو گیٹ پر سیکورٹی سٹاف نے فوری طور پر تھانہ اسلام پورہ کو اطلاع کر دی جس پر پولیس اہلکار تقتشی افسر کے ہمرہ آئے اور جعلی سیکرٹری کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بورڈ کے چیئرمین اور سیکرٹری کی غیر موجود گی میں خواجہ اظفر نے 26جنوری کو اپنے چار ساتھیوں سمیت بورڈ کے ہیڈ آفس ا ٓ کر خود کو نیا سیکرٹری ظاہرکیا اور دفتر پر قبضہ کر لیا اور اشتعال انگیز تقریر کی ،چند اہم فائلیں اورایک اشتہا ری کمپنی کے بلوں کی فوٹو کاپیاں اور سرکاری گاڑ ی زبر دستی قبضہ میں لیکر گوجرانوالہ لے گیاجس پربورڈ کے سیکرٹری اکرام الحق نے تھانہ اسلام پورہ میں اسکے خلاف مقدمہ درج کرا یا تھا۔

متعلقہ عنوان :