سکردو ،نوجوانان نیورنگاہ کے زیر اہتمام آل بلتستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

بدھ 10 فروری 2016 22:38

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) نوجوانان نیورنگاہ سکردو کے زیر اہتمام آل بلتستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے ۔پہلامیچ دوپہر تین بجے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹر یشن اور گلتری یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسڑکٹ ایڈ منسٹریشن کی طرف سے ڈی سی سید موسیٰ رضا اور اے سی ندیم ناصر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کی ٹیم نے جیت کا سہرا اپنے سر باندھ لیا۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین سید مدثر رضوی ،شکیل انجم ،جومیل حیدر ،وزیر زاہد و دیگر نے بہتر کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی ۔

متعلقہ عنوان :