پہلے میرے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی ، جب بہت سارے سیاستدانوں کے نام زیر تفتیش آئے تو قانون تبدیل کرکے جان چھڑا لی گئی
مستعفی ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن خیبر پختونخوا جنرل (ر) حامد خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 10 فروری 2016 22:35
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) مستعفی ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن خیبر پختونخوا جنرل (ر) حامد خان نے کہا ہے کہ پہلے میرے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی ، جب بہت سارے سیاستدانوں کے نام زیر تفتیش آئے تو قانون تبدیل کرکے جان چھڑا لی گئی ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پہلے آزاد احتساب سیل بنایا گیا اور میرے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی مگر جب بڑے بڑے سیاستدانوں کے کرپشن سکینڈل سامنے آئے اور ہم نے ان پر تفتیش شروع کی تو قانون میں تبدیلی کرکے ہمیں بے بس اور بے اختیار کر دیا گیا ۔
حامد خان نے کہا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ وائٹ کالر کرائم کی 30 دن میں تفتیش مکمل کریں نہیں ہو سکتی تو ملزم کو چھوڑ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ میں 60 فیصد روپے کی کرپشن کی جا رہی ہے اور اس کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے میں وقت لگتا ہے اتنے کم وقت میں شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتیںمزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.