لاہور‘ پاک فوج کے سابق سینئر افسر کے 2 بیٹے اغواء ‘ مقدمہ درج

ایک بیٹے کو گھر دوسرے کو دفتر جاتے ہوئے اغواء کیا گیا‘ پولیس نے مغویوں کے والد میجرجنرل (ر) چوہدری احمد خان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان و مغویوں کی تلاش شروع کر دی

بدھ 10 فروری 2016 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) پاک فوج کے سابق سینئر افسر میجر جنرل (ر) چوہدری احمد خان کے 2 بیٹوں کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ‘ پولیس مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ بدھ کو پولیس کے مطابق چوہدری احمد خان نے پولیس کو بتایا کہ ان کے ایک بیٹے کو لاہور کے علاقے والٹن روڈ سے آفس جاتے ہوئے جبکہ دوسرا کو ان کے گھر سے اغوا ء کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز کچھ لوگ اس کے گھر ائے اور خود کو ان کے بیٹے حماد کا دوست ظاہر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حماد انہیں دیکھنے کیلئے گھر سے باہر گیا جو واپس نہیں آیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا چھوٹا بیٹا نعمان والٹن روڈ پر اپنے دفتر گیا تھا لیکن وہ بھی واپس نہیں لوٹا۔ نارتھ کنٹونمنٹ پولیس نے میجر جنرل (ر) چوہدری احمد خان کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان اور مغویوں کی تلا ش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :