وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں کئی شعبوں میں بہترین اصلاحات کی ہیں،شہبازشریف کی پرعزم قیادت میں پنجاب حکومت کی کارکردگی متاثر کن ہے،صدر عالمی بینکجم یونگ کم

بدھ 10 فروری 2016 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صوبے میں کئی شعبوں میں بہترین اصلاحات کی ہیں جس کے مثبت نتائج دیکھ کرمجھے خوشی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے صدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے شاندار طریقے سے نتائج کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہیں اوران کی قیاد ت میں پنجاب حکومت ایک عزم کے ساتھ عوامی فلاح کے اقدامات پر عمل پیرا ہے۔

عالمی بینک کے صدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی متاثرکن قیادت میں پنجاب حکومت نے شاندار فلاحی پروگرامز شروع کررکھے ہیں جوکہ قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور فلاح عامہ کے لئے متعددپروگراموں پر تیزرفتاری سے عملدرآمدقابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ شہبازشریف کی پرعزم قیادت میں پنجاب حکومت کی کارکردگی متاثر کن ہے ۔

متعلقہ عنوان :