اٹک،ڈی سی او کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ضلع بھر میں انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخ ناموں کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے،چوہدری حبیب اﷲ کی افسروں کو ہدایت

بدھ 10 فروری 2016 22:17

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اٹک کا اجلاس ڈی سی او اٹک چوہدری حبیب اﷲ کی زیر صدارت ڈی سی او کانفرنس روم میں منعقد ہوا ،اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، صدر انجمن تاجران راشد الرحمان خان ، جنرل سیکرٹری حافظ فضل الرحمن خان ،ضلعی صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین مسز امینہ نشاط جعفری، کیپٹن فقیرخان، صدر مسلم لیگ حاجی محمد اکرم خان، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان اور صارفین کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر مختلف اشیائے صرف کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا جس کے مطابق آٹا بیس کلو تھیلا 750سے 770روپے، چاول سپر کرنل پرانا 90روپے سے 110روپے، چاول سپر کرنل نیا 80روپے، چاول بناسپتی 85روپے، اری چاول 36روپے، چھوٹا گوشت 475روپے، بڑا گوشت 255روپے، چینی ہول سیل ریٹ سے دوروپے زائد، دال چنا موٹی 130روپے، دال چنا باریک 115روپے، دال مسور دھلی ہوئی 120سے ایک 150، دال ماش کرم 265روپے، دال مونگ دھلی ہوئی 155روپے، سفید چنا باریک 110روپے، سفید چنا موٹا130، بیسن 130 روپے، سرخ مرچ 280روپے، کھلا دودھ 70روپے فی کلو ، دہی 75روپے فی کلو، روٹی سو گرام 6روپے اور سادے نان کی قیمت 7روپے فی عدد مقرر کی گئی، ڈی سی او اٹک نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخ ناموں کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :