چکوال،صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے صحافیوں کے ایگزی ڈیشن کارڈز کو کمپوٹرائرز کرنے کی منظوری دے دی

بدھ 10 فروری 2016 22:14

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب مومن علی آغا نے صوبہ بھر کے صحافیوں کے ایگزی ڈیشن کارڈز کو کمپوٹرائرز کرنے کی منظوری دے دی، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈائریکٹرز اطلاعات سے ڈویژن سطح پر ایگزی ڈیشن کارڈز کی سالانہ تجدید کا اختیار واپس لے لیا، نئے حکم نامہ کے تحت صوبہ بھر سمیت راولپنڈی ڈویژن کے ڈائریکٹر اطلاعات کے دفتر کو ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان یہ ایگزی ڈیشن کارڈز صوبائی ڈائریکٹر جنرل پنجاب کے دفتر لاہور سے کمپوٹرائرز جاری ہونگے اور ہر سال انکی تجدید بھی لاہور سے کی جائے گی، ڈائریکٹر اطلاعات راولپنڈی نے چاروں اضلاع سے کارڈز ہولڈرز کے مکمل کوائف منظوری کے لئے لاہور بھجوا دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :