چکوال ،صوبائی وزیرہاوسنگ ملک تنویر اسلم سیتھی کی ہدایت پر ساڑھے3 کروڑکی گرانٹ سے بوچھال کلاں میں واٹر سپلائی کے کام کا آغاز

بدھ 10 فروری 2016 22:13

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) صوبائی وزیرہاوسنگ ملک تنویر اسلم سیتھی کے حکم پر ساڑھے تین کروڑکی گرانٹ سے بوچھال کلاں میں واٹر سپلائی کا کام شروع کردیا گیا ،اس منصوبے کا افتتاح انکے والدملک اسلم اعوان سیتھی نے کیا ،ملک اسلم اعوان نے خطاب بھی کیا افتتاح کے بعد حاجی عبدالخالق کی رہائش گاہ پرمن مٹھائی تقسیم کی گئی، مسلم لیگ ن یوتھ کے صدر ملک اشتیاق ملک صفدر بربری ملک انیق اور یوتھ ونگ بوچھال کلان کی طرف سے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان کا خصوصی شکریہ ادا کیاگیا کہ جن کی محنت سے یہ منصوبہ شروع ہوا

متعلقہ عنوان :