Live Updates

ممبرسازی مہم کادوسرا روزشہر قائد کی عوام نے عمران خان کو اپنا رہبربنالیا

پی ٹی آئی عام آدمی کی پارٹی ہے تبدیلی سندھ کی عوام کا مقدربن چکی ہے، حلیم عادل شیخ

بدھ 10 فروری 2016 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی کراچی میں عوامی رابطہ مہم اور ممبرسازی کادوسرا روز۔انصاف بس کا ملیر اور کورنگی کا دورہ ۔جہاں سے گزرے شہریوں کی جانب سے زبردست استقبال کیا گیا پی ٹی آئی رہنماؤں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ،شہری بڑی تعداد میں اپنا موبائل اور شناختی کارڈ لیکر قائد آباد میں لگائے گئے کیمپوں میں پہنچ گئے اور ممبرسازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنے قائدعمران خان کے بڑے بڑے پوسٹرزاور بینرزاٹھارکھے تھے گلے میں پی ٹی آئی کا مفلراور ہاتھوں میں جھنڈا اٹھائے لوگ انصاف بس (سونامی بس) پر چڑھ گئے)انصاف بس میں لگائے گئے پی ٹی آئی کے نغمے بجائے جاتے رہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے قائد آباد میں موجودہ دکانوں کے بھی دورے کیئے اور کیمپوں میں آئے ہوئے شہریو ں کو ممبر شپ حاصل کرنے کے طریقہ کار کووضح کیا اور انہیں تبدیلی کے لیے عمران خان کا ساتھ دینے پر مبارکباد بھی دیتے رہے ،میڈیا کے ساتھ بات چیت میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے لوگ عمران خان کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس مرحلے کے بعد ہماری انصاف بس عوام کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کے لیے اندرون سندھ روانہ ہوگی جہاں ہم شہر شہر گوٹھوگوٹھ میں جاکر اپنے قائد کے پیغام پہنچائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس بار عوام کی طاقت سے اگلی حکومت ضرور بنائے گی اس وقت پورے پاکستان میں موجود ہر گھر میں پی ٹی آئی کا ورکر موجود ہے جو ملک میں تبدیلی لانے کے لیے قائد عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے بے چین ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہر عام آدمی کے پاس جائینگے تبدیلی سندھ کی عوام کا مقدربن چکی ہے ہم اس ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو لیکر آئینگے کیونکہ اس وقت ملک میں عام آدمی کو ہر طرح کے معاملات میں شدیدمسائل کا سامنا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات