ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کو سب ڈویژن کادرجہ دے دیا گیا

بدھ 10 فروری 2016 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کو سب ڈویژن کادرجہ دے دیا ہے۔اس امر کااعلان ریونیو اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔