چیئرمین سینیٹ سے یورپی یونین وفد کی ملاقات

انتخابی اصلاحات کا دارو مدارقومی سطح پر صاف اور شفاف مردم شماری کرانے سے ہے،رضاربانی

بدھ 10 فروری 2016 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے یورپی یونین کے الیکٹورل فالو اپ مشن کے سربراہ مائیکل گاہلر کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر آئے ایک وفد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہا کہ انتخابی اصلاحات کا دارو مدارقومی سطح پر صاف اور شفاف مردم شماری کرانے سے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان شماریات بیورو میں چھوٹے صوبوں کی نمائندگی سے متعلق مسائل کو دیکھنے کی ضرورت ہے ۔چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے وفد کو خوش آمدید بھی کہا ۔ وفد کے رہنما نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات کو سراہا۔ اور اپنے اس دورے کو انتہائی مفید قرار دیا