پشاور، ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس
مارکیٹ میں اشیائے خوردو نوش کے نرخوں کے طلب و رسد کا جائزہ ،قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ
بدھ 10 فروری 2016 21:04
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ عیان اللہ کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں ہو ا جس میں محکمہ خوارک کے ڈی ایف سی ہاشم خان ، محکمہ ہائے صنعت، لائیو سٹاک ، ٹی ایم ایز، حیوانات و ڈیر ی ڈیویلپمنٹ کے افسران ، پریس کلب کے صدر حاجی شفیع ، تنظیم تاجران کے احسان باچہ ،ہوٹل ، نانبائی ، دودھ ،بیکرز ،کریانہ ، ہوٹل، قصائی ایسوسی ایشن کے عہدیدار وں اور پریس کلب کے صدر حاجی محمد شفیع نے شرکت کی۔
اجلاس میں مارکیٹ میں اشیائے خوردو نوش کے نرخوں کے طلب و رسد کا جائزہ لیتے ہوئے قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا گیا۔ چاول سیلہ کائنات کی فی کلو نرخ 110 روپے سے کم کرکے 100روپے کلو، سیلہ نمبر2 کرنل90روپے سے کم کرکے 80روپے فی کلو، سیلہ نمبر 2 75روپے سے کم کر کے 60روپے فی کلو ، چنا سفید موٹا 130 روپے فی کلو کم کرکے 120روپے کلو ، دال چنا موٹا 120روپے فی کلو، دال مسور چھوٹا 130 روپے کلو ، دال مونگ دھوتی سالم 155 روپے فی کلو سے کم کرکے 135روپے فی کلو، دال مونگ سبز موٹی سالم 140روپے سے کم کرکے 130روپے کلو ، دال ماش دھوتی نمبر 1 ،220 روپے فی کلو سے بڑھا کر 240روپے فی کلو ، لوبیا لعل نمبر1 ، 100روپے فی کلو ، لوبیا ایتھوپیا 70روپے سے کم کر 60روپے فی کلو ، پکی ہوئی مچھلی 270سے بڑھا کر 280روپے فی کلو ، پکوڑا سپیشل 200روپے فی کلو، پکوڑا سادہ165روپے فی کلو، دودھ 70روپے فی کلو سے 80روپے، دہی 75روپے سے بڑھا کر 85فی کلو، مرغ کڑاہی 425روپے سے بڑھا کر 450روپے اور کباب سپیشل 300روپے سے بڑھا کر 320 روپے فی کلو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
-
پارلیمانی لیڈر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.